سوئٹزرلینڈ: لکڑی سے بنا قدیم پل ’چیپل برج‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

سوئٹزرلینڈ: لکڑی سے بنا قدیم پل ’چیپل برج‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

برن: سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں لکڑی سے بنا یورپ کا قدیم ترین پل ’چیپل بریج‘ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ہوائی جہاز کاسفرماضی کی طرح شائد دوبارہ ممکن نہ ہو سکے

چیپل بریج سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں واقع ہے۔ یہ لکڑی کے مضبوط تختوں سے بنا شاہکار پل لوزرن کے پرانے شہر کو نئے آباد ہونے والے شہر سے جوڑتا تھا۔

ابتدائی طور پر اس پل کی لمبائی 370 میٹر سے زائد تھی لیکن بعد میں اس میں تبدیلیاں ہوتی رہیں۔

اس پل کے ساتھ ایک ٹاور ہے جہاں پرانے زمانے میں قیدیوں کو رکھا جاتا تھا مگر آج کل یہ ٹاور بند ہے۔ 1993 میں اس پل پر آگ لگنے سے اس کا دو تہائی حصہ جل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مصر: ایک قدیمی مقبرے میں سے پچاس سے زائد حنوط شدہ لاشیں دریافت

دوبارہ تعمیر کے بعد 14 اپریل 1994 میں اس پل کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

اس پل پر بنیں ستارہویں صدی کی کئی شاہکار پینٹنگز آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح چیپل برج کو دیکھنے آتے ہیں۔

یہ بے مثال پل نہ صرف لوزرن کی پہچان ہے بلکہ شہر کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لودھراں:قدیم ’’ٹبہ تلواڑہ‘‘ تباہی کے دہانے پر

دنیا بھر سے آئے سیاح جہاں قدرتی حسن سے مالامال اس شہر کی دلکشی میں کھو جاتے ہیں وہیں اس تاریخی پل کو دیکھ کر ماضی کے جھروکوں میں کھو جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں