وزیر اعلیٰ پنجاب نے چھوٹے ڈیمز پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 4 چھوٹے ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے چھوٹے ڈیمز بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پانی کے ذخیرے کے لیے چھوٹے ڈیمز بنانا وقت کی ضرورت ہے اور پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لیے مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ٹیکنیکل اسٹڈی کی جا رہی ہے کوہ سلیمان کے پہاڑی نالوں سے ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتا ہے۔

پنجاب حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اپنی دو سالہ کارکردگی دو ستمبر کو عوام کے سامنے پیش کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت صوبائی محکموں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اخوت فاؤنڈیشن سندھ کے 10 ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کرے گی، گورنر پنجاب

حکومت پنجاب کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کے سامنے پیش کی جانے والی رپورٹ کی تقریب میں صوبائی وزرا، محکموں کے سیکریٹریزاوردیگر متعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ دو سال میں صوبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔


متعلقہ خبریں