‘کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی’

غریب کی ہتھکڑیاں لگی میت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیرسائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو جاری کیا گیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹینالوجی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ دے گا۔

 

یاد رہے فروری میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں چرس و دیگر منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

مزید پڑھیں: ایفیڈرین کوٹہ کیس، منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد

انہوں نے کہا تھا کہ کہحکومت، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ایک فیکٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں چرس سے دوا تیار کی جائے گی، ہم ہر سال ہیروئن، چرس اور افیون بڑی مقدار میں پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلاتے ہیں۔

یاد رہے کہ فروری میں ہم نیو سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے پااکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ منشیات کو ادویات میں استعمال کے لیے شہریار آفریدی نے درست بات کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ صبح سے آگے‘ میں میزبان شفاء یوسفزئی اور اویس منگل والا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منشیات کو ضائع کرنے کے بجائے ادویات میں استعمال کیا جائے تو یہ مثبت سوچ کی عکاسی ہے۔

 


متعلقہ خبریں