اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔

منگل کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس اکتوبر2017 کی بلند سطح 41377  پربند ہوا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہو گیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 166.23 روپے پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 51 روپے ہو گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں