ملک میں سونے کی قیمت مستحکم

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17ہزار800 روپے پر برقرار رہی۔ 10گرام سونےکی قیمت ایک لاکھ994 روپے پر برقرار رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔

منگل کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس اکتوبر2017 کی بلند سطح 41377  پربند ہوا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہو گیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 166.23 روپے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے معیشت کھولنے اورلاک ڈاؤن کی پابندیوں کو کم کرنے کی حمایت کر دی ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ہم بچوں کو اسکول اور لوگوں کو کام کی جگہ لوٹتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کو محفوظ طریقے سے ہوتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک کورونا کا خاتمہ نہیں کرسکتا،حقیقت میں یہ وائرس آسانی سے پھیلتا ہے۔ اگر ہم معیشت کو کھولنا چاہتے ہیں تو ہمیں لوگوں کی زندگیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اقتصادی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اس کو 1930 کی دہائی کی گریٹ ڈپریشن کہلانے والی کساد بازاری سے اب تک کا سب سے بڑا اقتصادی بحران قرار دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں