شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا


اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی کی قیمت بڑھا کر زیرو بن گئے ہیں۔

پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم آٹا، گندم، چینی، دوائی اور پیٹرول چوری سے حواریوں کی جیب بھر رہے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ غریب عوام پر ہر روز مزید بوجھ لا دا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیرکی۔

دو سال میں حکومت بڑی ناکامیوں سے دورچار ہوئی، ترجمان ن لیگ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے استفسار کیا کہ تاخیرکے باعث گیس کے بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی تو اس کا ذمہ دارکون ہے؟

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار وروزگار ٹھپ ہے لیکن حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے۔

 این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے؟ شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پہلے ہی ریکارڈ مقدارمیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں