سندھ: کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق، 146 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ عالمی وبا سے مزید 146 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ  بھر میں کورونا کیسز کی تعداد  ایک لاکھ 29 ہزار 615 تک پہنچ چکی ہے جب کہ وبا سے ہونے والی اموات 2 ہزار 409 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ  میں کورونا کے 157 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 88 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں مستقل کمی

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔

ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں۔ اب دوبارہ کورونا کا گراف نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔


متعلقہ خبریں