ارباب اقتدار میں شرم ہے تو قائد اعظم کی جائے پیدائش پر آئیں، خرم شیر زمان

ارباب اقتدار میں شرم ہے تو قائد اعظم کی جائے پیدائش پر آئیں، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ارباب اقتدار مٰں اگر شرم ہے تو بانی پاکستان قائد اعظم کی جائے پیدائش پر آئیں۔

کراچی ڈوب گیا، بلاول نکل کر دیکھیں شہر کا کیا حال ہوا ہے؟ خرم شیر زمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات شہرقائد کے علاقے کھارادر کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی جائے پیدائش پرتاحال گٹرکا پانی جمع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر مینشن اور اس کے اطراف سے تاحال پانی نہیں نکالا جا سکا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے وزرا شارع فیصل پہ ویڈیو بنا کر تماشہ لگاتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کھارادر کی ایک ایک گلی سیوریج کے پانی سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور ان کے وزرا یہاں آکر ویڈیو بنائیں۔

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ مساجد، امام  بارگاہیں، گھر اوردکانیں سب گندے پانی سے بھرے پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے ڈی سی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور کمشنر کو کالیں کررہا ہوں لیکن سب بے سود ثابت ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق خرم شیر زمان کا ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی پیغام دیا کہ کھارادر ڈوبا ہوا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ کھارادر میں لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے اور لوگوں کی حالت یہ ہے کہ وہ گھروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے ہیں۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

خرم شیر زمان نے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے پاک فوج سے بھی شہریوں کی مدد کے لیے اپیل کی تھی۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے بھی کہا تھا کہ وہ باہر نکل کر دیکھیں کہ شہر قائد ڈوب گیا ہے۔


متعلقہ خبریں