پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد نہ ہٹانے پر پانچ ایپلیکیشنز بلاک کر دیں


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نامناسب اور غیر اخلاقی مواد نہ ہٹانے پر پانچ ڈیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ایپلیکیشنز بلاک کر دیں۔ 

اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایپلی کیشنز میں ٹنڈر، ٹیگڈ، اسکاوَٹ، گرینڈر اور سےہائے کو بلاک کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایپلی کیشنز کے ذریعےغیر اخلاقی،غیرمہذب منفی مواد اپلوڈ ہو رہا تھا، پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کوڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنےکی ہدایت کر دی ہیں۔

پی ٹی اے کا پب جی اور بیگو پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوانین کےمطابق ماڈریٹ کرنےکےلیےنوٹس جاری کیے گئے مگر پلیٹ فارمز نےمقررہ وقت کےاندر نوٹسز کا جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے مذکورہ ایپلی کیشنزکو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، ماڈریٹ کرنےکی یقین دہانی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ  پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ بیگو کو غیراخلاقی اور فحش مواد دکھانے پر بلاک  کیا تھا تاہم بعد ازاں معاملات طے پانے کے بعد اس پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بیگو سے کامیاب روابط  کے پیش نظر پی ٹی اے نے پابندی اٹھانے کا فیصہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں