وفاقی حکومت نے 162 ارب روپے کراچی پر لگا دئیے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب


کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وباب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کام کرنے کے بجائے باتیں کرنے کا کام کرتی ہے۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچرکی بہتری میں وفاق کی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہعمران خان بڑے وعدے کرتے ہیں مگرکراچی میں ان کی تکمیل نہیں ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کےعوام سے وعدہ کیا تھا کہ 162 ارب روپے انفراسٹرکچرپرخرچ ہوں گے۔

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت نے 162 ارب روپےکراچی پر لگا دئیے ہیں؟

شبلی صاحب! دس ارب ڈالرز چھوڑیں کراچی کے 162 ارب دیدیں، ناصر شاہ

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دوسال گزرگئے لیکن 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کہتے ہیں کہ کراچی کے لیے بڑا منصوبہ لا رہے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دوسال ہوگئے  ہیں لیکن وہ آج بھی یہی کہتے ہیں کہ کراچی کے لیے منصوبے لا رہے ہیں۔

آدھے کراچی میں بجلی بند ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ مسترد۔ سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی والوں کو صرف سنہرے خوابوں میں الجھا کررکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں