پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ


لاہور: پنجاب میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق صوبے میں  پولیو کے کیس ضلع  ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر آٹھ ماہ ہے جب کہ بہاولپور میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 13 سال ہے۔

افریقہ پولیو سے پاک براعظم قرار

ترجمان کے  مطابق ڈیرہ غازی غازی خان میں متاثرہ بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں متاثر ہوئے، متاثرہ بچہ وفات پا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی ہے، دونوں بچوں کا تعلق متوسط دیہاتی گھرانے سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے،جبکہ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں