ادارہ شماریات: چینی، گندم، آلو، پیاز، دودھ اور دال مونگ مہنگی ہو گئیں

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ بنیادی ضروریات کی اشیائے خورد و نوش مہنگی ہوئی ہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں چینی، گندم، آلو پیاز، دودھ اور دال مونگ شامل ہیں۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جولائی 2020 میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تھی جب کہ اگست 2019 میں مہنگائی کی شرح 10.5 فیصد ہو گئی تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں ماہانہ بنیاد پر چینی 13.53 فیصد اور گندم 12 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

اگست میں آلو 5.8 فیصد، پیارز 10.4 فیصد اور تازہ دودھ 4.8 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ اعداد و شمارکے مطابق اگست میں سالانہ بنیاد پر آلو 62.4 فیصد اور گندم 44.3 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں سالانہ بنیاد پر دال مونگ 35.6 فیصد اور چینی 28 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں چکن 36.4 فیصد،ٹماٹر 31.8 فیصد اور تازہ پھل 23 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دال مونگ 6.5 فیصد، سبزیاں 2.7 فیصد، دال مسور، دال چنا اور کوکنگ آئل بھی سستےہوئے ہیں۔

رواں سال مہنگائی میں11.22فیصد اضافہ ہوا

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست میں سالانہ بنیاد پر پیاز 38.6 فیصد سستا ہوا ہے جب کہ سبزیاں اور تازہ پھل بھی سستے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں