پہلے ٹڈی دل،پھر کورونا اور اب شدید بارشیں: وزیراعلیٰ نے گورنرکو بتادیا

پہلے ٹڈی دل،پھر کورونا اور اب شدید بارشیں: وزیراعلیٰ نے گورنرکو بتادیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کو درپیش مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹڈی دل کا حملہ ہوا، پھر کورونا اور اب شدید بارشیں ہوگئیں۔

آدھے کراچی میں بجلی بند ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ مسترد: سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاشبہ یہ مشکل وقت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اوپر رحم کرے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی میں اگست 1931 کے بعد 635 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، شبلی فراز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ آج میرپورخاص ڈویژن کا دورہ کر کے آیا ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے چودھری محمد سرور کو بتایا کہ 90 فیصد فصل تباہ ہو گئی ہے اور لوگ شدید بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے 162 ارب روپے کراچی پر لگا دئیے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بتایا کہ عمر کوٹ میں کیمپ لگایا ہے جہاں بارش سے متاثرہ افراد کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اوپر رحم کرے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں