اپوزیشن کو یکجا کرنے کے لیے ہرممکن حد تک جانے پر اتفاق

اپوزیشن کو یکجا کرنے کے لیے ہرممکن حد تک جانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک جانے پراتفاق کیا ہے۔

فضل الرحمان کی قیادت میں نیا اپوزیشن اتحاد تیار: ن لیگ، پیپلزپارٹی باہر

ہم نیوز کے مطابق یہ اتفاق رائے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں کیا گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقی پسند جماعتوں کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بات چیت میں کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔

’ اپوزیشن اپنے کیس ختم کرانے کیلئے پاکستانی ثالث کے زریعے این آر او مانگ رہی‘

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دوران گفتگو کہا کہ نیب کے ذریعے سلیکٹڈ احتساب کو مسترد کرتے ہیں۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں اے ین پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے الزام عائد کیا کہ نیب، پی ٹی آئی کا سیاسی ونگ بن چکا ہے۔

18ویں ترمیم پر ایک آنچ نہیں آنے دیں گے، بلاول بھٹو

ایمل ولی خان نے ٹیلی فونک بات چیت میں واضح طور پر کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام کسی صورت قبول نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں