مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 20 کشمیریوں کو شہید کیا


سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ اگست میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 20 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والوں میں خاتون سمیت 2 کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ پرامن مظاہروں میں بھارتی تشدد سے 92 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، پیلٹس اور فائرنگ کا بےدریغ استعمال کیا تھا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی، وزیر خارجہ

رپورٹ کے مطابق حریت رہنماؤں سمیت 328 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ کئی کشمیریوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔

بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 8 گھروں کو بھی تباہ کیا۔


متعلقہ خبریں