ہمارا مسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں،ترجیحات کو درست کرنا ہے: جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی شہر اس طرح کی قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں بلکہ ترجیحات کو درست کرنا ہے۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں شہر قائد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آدھے کراچی میں بجلی بند ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ مسترد: سپریم کورٹ

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ بارشوں اوراربن فلڈنگ کے نقصانات بھی دیکھے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرکہا کہ اس طرح کی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارامسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں، ترجیحات کو درست کرنا ہے۔

کراچی: جنرل باجوہ کی فوج کو ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قدرتی آفت نے موقع  دیا ہے کہ ہم میگا سٹی کوآئندہ درست اندازمیں مینج کریں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت نے بڑے شہروں کو آئندہ مستقبل میں تباہی سے بچانے کا موقع فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچرمسائل نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا۔

وفاقی حکومت نے 162 ارب روپے کراچی پر لگا دئیے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب

جنرل قمر جاوید نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں منصوبے بنارہی ہیں جس میں ان کو فوج کی مکمل مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کا مقصد ملک کی معاشی سلامتی پرمستقبل کےاثرات کوکم کرنا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ عوامی نوعیت کی جگہوں اور زیادہ متاثرہ علاقوں پرکام کوترجیح دی جائے۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، شبلی فراز

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں