خان پور ڈیم میں سیلابی ریلے کی آمد: اسپیل ویز کھول دیے گئے

خان پور ڈیم میں سیلابی ریلے کی آمد: اسپیل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد: خان پور ڈیم میں تیز بارشوں کے سبب سیلابی ریلے کی آمد ہوئی ہے جس پر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیے ہیں۔

راجن پور: کوہ سلیمان کے ندی نالوں کا سیلابی ریلہ متعدد علاقوں میں داخل

ہم نیوز کے مطابق خان پور ڈیم سے 6600 کیوسک پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔ خان پور ڈیم کی انتہائی سطح 1982 فٹ ہے۔

ملک بھر میں ہونے والی تیز بارشوں کے سبب دو دن قبل راول ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا تھا جس کے باعث اسپل ویز کھول دیے گئے تھے۔ راول ڈیم ڈیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپل ویز گیٹ سے 6000 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے 5 علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا تھا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751 فٹ سے تجاوز کر گئی تھی جس کے باعث اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا تھا کہ  راول ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نشیبی علاقوں اور ڈیم کے قریب آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی تھی کیونکہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ اسپل ویز سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے سواں کے کناروں سے پانی باہر آ سکتا ہے۔

راول ڈیم بھر گیا، اسپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔اسپل ویز کھولنے سے قبل شہریوں کو الرٹ کرنے کے لیے سائرن بجائے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں