صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ

جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں گھر جانا چاہیے: عبدالرحمان کیتھران

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ترقی کے لیے قائد کے ویژن پر عمل پیرا ہونا ہوگا، جام کمال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات کانواں کلی میں زیرتعمیر باچا خان اسپتال کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے دورے کے موقع پر اسپتال کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ضروری معلومات حاصل کرنے کے علاوہ موقع پر ہدایات بھی دیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکہا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں صحت کی بنیادی اور ضروری سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سب سے زیادہ رش سول اسپتال میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کوئٹہ کا پہلا ماسٹر پلان فائنل ہو چکا، جلد پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ کورونا سے قبل ہم نے کینسر اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر قیمت پرصحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائے گی۔


متعلقہ خبریں