کورونا وائرس: دنیا میں 8 لاکھ 61 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک کروڑ 82 لاکھ 15 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں اور8 لاکھ 61 ہزار 346 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 62 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 88 ہزار 907 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار681 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 37 لاکھ 69 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 460 ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 48 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 299 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی چھ لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار68 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 263 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65 ہزار 241 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ81 لاکھ93 ہزار571 صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ45ہزار879 ہے۔

کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں