ڈاکٹر نے اجازت دی تو نواز شریف واپس آئیں گے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نے اجازت دی تو نواز شریف واپس آ جائیں گے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف کے علاج سے متعلق کہا کہ نواز شریف لندن  میں اپنا علاج کرا رہے ہیں اور اگر ڈاکٹر سے اجازت ملی تو وہ واپس آئیں گے۔

کراچی کے عوام سے اظہار ہمدردی کے لیے جا رہا ہوں۔ کراچی میں بارش سے تباہی کے بعد سب ایک ہو کر کام کریں اور اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فوراً وطن واپس لانا چاہیے اور میں کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’’صبح سے آگے‘‘ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تسلی کر کے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف وفد کے ہمراہ آج کراچی جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت  برطانیہ کو بھی کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو علاج  کے لیے بھیج رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے آئی سی یو میں داخل شخص ہی مریض کہلاتا ہے، افسوس کی بات ہے حکومت نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سینیٹر حاصل بزنجو  کینسر کے مریض تھے ،2 روز قبل تندرست تھے اور انتقال کر گئے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسپتال بند رہے ہیں جبکہ لندن میں کورونا  کے دوران اسپتالوں میں ایمرجنسی کی حالت تھی۔


متعلقہ خبریں