سوات: بارشوں سے مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق


سوات: خیبرپختون خوا کے ڈسٹرکٹ سوات میں بارشوں سے ہونے  والے حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں خواتین  اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹڈی دل،پھر کورونا اور اب شدید بارشیں: وزیراعلیٰ نے گورنرکو بتادیا

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں میں کمی آ رہی ہے اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں۔

بحرین کے مقام پر درال خوڑ میں  بھی  پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے جب کہ کالام بحرین روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سوات میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 5 علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت ختم ہو گئی۔ سندھ، کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: کوہ سلیمان کے ندی نالوں کا سیلابی ریلہ متعدد علاقوں میں داخل

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے جوہر آباد میں 154 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ نور پور تھل میں 126 ملی میٹر، اٹک میں 114 ملی میٹر، سرگودھا میں 93 ملی میٹر، کروڑ لیہ میں 85 ملی میٹر، چکوال میں 87 ملی میٹر، اسلام آباد میں 79 ملی میٹر، بھکر میں 56 ملی میٹر، بہاولپور میں 55 ملی میٹر، ملتان میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں