نینسی پلوسی کورونا پابندیوں کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا شکار

نینسی پلوسی کورونا کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا شکار

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو کورونا پابندیوں کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نینسی پلوسی بند سیلون میں ہیر ٹریٹمنٹ کروانے پہنچ گئیں لیکن انہوں نے اس موقع پر چہرے پر ماسک نہیں لگایا ہوا تھا بلکہ وہ ماسک گلے میں لٹکائے گھوم رہی تھیں۔

نینسی پلوسی کی بند سیلون پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عالمی وبا کے باعث امریکہ میں تمام سیلونز بند ہیں تاہم سان فرانسسکو میں منگل سے سیلون کھولنے کی اجازت تھی۔

ترجمان نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ سیلون میں ایک وقت میں ایک بندے کو جانے کی اجازت ہے تاہم پورے ملک میں اسپیکر نینسی پیلوسی و شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک کروڑ81 لاکھ93 ہزار571 صحتیاب ہوچکے ہیں اور8 لاکھ61 ہزار249 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 62 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 88 ہزار 900 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او کی معیشت کھولنے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار681تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 37 لاکھ 66 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 460 ہے۔


متعلقہ خبریں