پشاور: آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران پشاور میں 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 180 سے 200 روپے تک کی کمی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آٹا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

گزشتہ ماہ 1350 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1150 روپے کا ہوگیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں سےقیمت کم ہونا شروع ہوئیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نانبائیوں نے شٹرڈاوَن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صدر نانبائی ایسوسی ایشن اقبال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے مطالبات نہیں مان رہی، پیر سے پشاور کے تمام تندور بند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو بوری کی قیمت 6000 تک پہنچ گئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کر رہی اس وجہ سے قیمتوں میں فرق آتا ہے۔ ایسا میکنزم بنا رہے ہیں کہ ملک میں آٹے کی قیمت یکساں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد اور اشرافیہ کیلئے پالیسیاں بنائیں ۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کے اجرا اور قیمتوں کے متعلق معاملات طے، آٹا سستا ہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی غریب اور امیر سب استعمال کرتے ہیں، خیبر پختون خوا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت900 سے 1150 روپے ہے۔ وہاں زیادہ تر فائن آٹے کا استعمال کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں