پنجاب: اسکولوں کو فنڈزکی مد میں3 ارب38کروڑ روپے جاری


لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے اسکولوں کو فنڈز کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔

لاہورکے اسکولز کو 16 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اٹک 7 کروڑ، بہاولپور9 کروڑ 62 لاکھ اور  بہاولنگر کو 12 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

بھکر7 کروڑ 93 لاکھ اور چکوال کیلئے 5 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔ چنیوٹ4 کروڑ90 لاکھ ، ڈی جی خان10 کروڑ، فیصل آباد21 کروڑ، گجرانوالہ 13 کروڑ اور گجرات کو9 کروڑ 23 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔

حافظ آباد4کروڑ، جھنگ کو9 کروڑ 57 لاکھ، قصور10 کروڑ، جہلم 4 کروڑ، خانیوال کو 12 کروڑ 58 لاکھ، ملتان 11 کروڑ، روالپنڈی 10 کروڑ اور ساہیوال کو 9 کروڑ روپے جاری ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق  سرگودھا کو 12 کروڑ، شیخوپوہ 9 کروڑ اور ناروال کیلئے8 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

فنڈزنان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کیے گئے اوراسکولوں کی ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جاسکیں گے۔


متعلقہ خبریں