20 برقی کاریں رواں سال درآمد کریں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے 20 برقی کاریں رواں سال درآمد کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد میں مکمل برقی ٹرانسپورٹ ہو جبکہ خواتین کے لیے بھی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں اور کسانوں کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بیٹری پر گاڑیوں کا منتقل ہونا ترقی کی جانب قدم ہے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بیٹریوں سے انقلاب آئے گا جبکہ 10 سال میں ہوا اور سورج سے بجلی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بڑے سیاحتی مقامات کو لیز پر دینے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریاں ہوئیں اور بجلی بھی معطل ہوئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھنگ کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا اس سے کینسر سمیت مختلف ادویات بنتی ہیں اسے سرکاری سطح پر کاشت کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں