نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا

نادرا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔

نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ فیس کا اطلاق 24 اپریل بروز منگل سے کیا گیا ہے۔

نئے نارمل شناختی کارڈ ارجنٹ کی فیس 1150 روپے جب کہ ایگزیکٹیو کی فیس 2150 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نارمل شناختی کارڈ دوبارہ بنانے کی فیس 400 روپے، ارجنٹ کی فیس 1150 روپے اور ایگزیکٹیو کی فیس 2150 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نئے اسمارٹ کارڈ کی فیس 750 روپے، ارجنٹ اسمارٹ کارڈ بنانے کی فیس 1500 روپے جب کہ ایگزیکٹیو اسمارٹ کارڈ کی فیس 2500 روپے کردی گئی ہے۔

اووسیز پاکستانیوں کے لیے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4250، ارجنٹ کی فیس 6350 جب کہ ایگزیکٹیو کی فیس 8450 روپے رکھی گئی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 4600، ارجنٹ کی فیس 6700 اور ایگزیکٹیو کی فیس 8800 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں