کے الیکٹر ک کے بجلی ٹیرف میں  ایک  روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ اکتوبر کے بجلی بل میں اضافہ شامل ہوگا۔ اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو 4.7 ارب روپے سبسڈی کی مد میں دے گی۔

ای سی سی نے ہوٹل روزویلٹ کے لیے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کےلیے فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی تھی۔

اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی تھی۔ اجلاس کو ملک کے بڑے ایئرپورٹس آوَٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی.

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا اور ا سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل اور پیپرا رولز کے تقابل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں