پنجاب حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے، عثمان بزدار


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دو سال محنت کر کے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب پیشی سے قبل عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ بورڈز آف گورنرز کے اجلاس ماضی میں نہ ہونے کے برابر تھے مگر ہمارے دور میں ایسا نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حالانکہ کورونا کے باعث ہماری معیشت کو نقصان پہنچا پھر بھی ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 5 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے، پنجاب حکومت  کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی اور معاشی امور میں شفافیت ہمارا نصب العین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

جنوبی پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم ہو چکا ہے اور سیکریٹریز  بھی تعینا ت کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 4 چھوٹے ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے چھوٹے ڈیمز بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پانی کے ذخیرے کے لیے چھوٹے ڈیمز بنانا وقت کی ضرورت ہے اور پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لیے مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات، وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاباش

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ٹیکنیکل اسٹڈی کی جا رہی ہے کوہ سلیمان کے پہاڑی نالوں سے ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں