ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قوانین کے حوالے سے اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔

حکومتی وپارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کیلئےایف اے ٹی ایف کی قانون سازی روکی.

انہوں نے کہا کہ ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے۔ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک کو نقصان پہنچارہی ہے۔ اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں اپنےمفادکی ترمیم چاہتی ہے۔ اپوزیشن کس طرح ذاتی مفادات کوقومی مفادپرترجیح دےرہی ہے؟

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کےکردار سے متعلق گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہےکہ پاکستان ایف اےٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہو۔ وزیراعظم نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی روکنے پر اپوزیشن کا کردارقوم کےسامنےرکھنےکی ہدایت کردی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی سےمتعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیادپرنواز شریف کوبیرون ملک جانےکی اجازت دی۔ حکومت احتساب کےمنشورپرسمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اجلاس میں ترجمانوں کوکراچی ٹرانسفارمیشن پلان سےمتعلق بھی بریفنگ دی گئی

اس سے  مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قوانین پارلیمنٹ سے ہر صورت منظور کروائیں گے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان  نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوا بلز پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو بتایا کہ عوامی ریلیف کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا۔

خیال رہے کہ  ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کے لیے 20 اگست تک مہلت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کی مئی جبکہ ایف اے ٹی ایف کا جون میں اجلاس میں ہونا تھا تاہم کورونا کے سبب اجلاس ستمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف: پاکستان نے ایک سال میں نمایاں پیشرفت کی، حماد اظہر

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس فروری کے آخر میں پیرس میں ہوا تھا۔ ایف اے ٹِی ایف نے پاکستان کو مزید کچھ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایف اے ٹی ایف ارکان ممالک نے پاکستان کومزید اقدامات کرنے اور منی لانڈرنگ کیخلاف قوانین پرسختی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں