سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ محفوظ، 17 ستمبر کو سنایا جائےگا

سانحہ بلدیہ کے 6 برس بعد بھی متاثرین انصاف کے منتظر | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کا فیصلہ 17 ستمبر کو سنایا جائے گا

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل عدالت نے ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمان کے خلاف سٹی کورٹ سے کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کیا گیا تھا

فروری 2017 میں ایم کیو ایم رہنما روَف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

11ستمبر2012کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں 260افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے. فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا. کیس میں ملزمان کے خلاف 400عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے تھے۔


متعلقہ خبریں