کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت کا حصہ گر گیا

کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت کا حصہ گر گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرگیا ہے۔

کراچی : لیاری میں ایک اور مخدوش عمارت کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق اسی عمارت کے دو حصے پہلے بھی گر چکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رہائشی عمارت کا حصہ گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

جائے حادثہ پر پہنچنے والے مختلف اداروں کے اہلکار اور امدادی اداروں کے رضا کار مختلف امورکی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

کراچی: پی آئی بی کالونی میں رہائشی عمارت گر گئی

لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں جون 2020 کو بھی ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی تھی۔ عمارت کے زمیں بوس ہونے سے دو خواتین سمیت آٹھ افراد کی نعشیں نکالی گئی تھیں۔ عمارت کے گرنے سے زخمی ہونے والے دس افراد کو بھی علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی اور خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث امدادی اداروں کے رضا کاروں اور ریسکیو اہلکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے باوجود امدادی کارروائیاں پوری توانائی کے ساتھ جاری تھیں۔

کراچی: لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے22 لاشیں نکال لی گئیں

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گرنے والی عمارت میں متعدد خاندان آباد تھے۔ علاقہ مکینوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عمارت کے ملبے میں مزید افراد دبے ہوئے ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں