پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو  کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے چاروں میچز 14 سے 17 نومبر کو لاہورمیں کھیلےجائیں گے۔ پاکستان سپرلیگ کا فائنل 17 نومبرکوکھیلاجائےگا۔

پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کر دیےگئے تھے۔ میچزکی تاریخوں کوچاروں ٹیموں کی مشاورت سےحتمی شکل دی گئی۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کورونا پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل فائیو کا چیمپئین کون ہو گا ؟؟ فیصلہ نومبر میں ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ چودہ سے سترہ نومبر تک ٹورنامنٹ کی ٹاپ فور ٹیمیں کورونا ایس او پیز کے تحت مقابلہ کریں گی ۔

چودہ نومبر کو پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ون ٹیم ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں کراچی کنگز کے مد مقابل ہوگی۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میںٰ پہنچ جائے گی۔ چودہ نومبر کو پہلا ایلیمنیٹر کھیلا جائے گا ۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی۔

جیتنے والی ٹیم پندرہ نومبر کو پہلے کوالیفائر میں کی ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی ۔

سترہ نومبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چاروں میچز بنددروازوں میں کھیلےجانےکا پلان ہے، جس کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا زمبابوے سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے پر غور

خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان سپر لیگ 2020 کے میچیز ملتوی کردیے گئے تھے اور شائقین کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردیے گئے تھے۔

کورونا وائرس کے باعث جو میچ نہیں ہو سکے تھے ان کے ٹکٹس خریدنے والوں کو رقم واپس کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر شائقین کے منعقد ہونے والے 5 میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے نہ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے تھے۔

پی ایس ایل میچز ری شیڈول ہونے کے بعد ان کے ٹکٹ از سر نو فروخت کیے جائیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں