کراچی میں بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کو مشکلات


کراچی: کراچی میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں کو مشکل  میں ڈال دیا۔ کار سوار ہوں یا  موٹرسائیکل  والے  سب ہی حکومت اور بلدیاتی اداروں کو دہائیاں دے رہے ہیں ۔ بڑے بڑے گڑھے حادثات کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

کراچی میں بادل تو  بارش برسا کر چلے گئے، لیکن  شہریوں کے لیے مسائل ابھی تک کم نہ ہوئے۔ شہر میں طوفانی بارش کے بعد  تباہی کے مناظر جا بجا نمایاں نظر آ رہے ہیں۔ صدر میں اکبر روڈ پر  پڑے گڑھےگزرنے والوں کا امتحان لے رہے  ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت کا حصہ گر گیا

بارش کے بعد سڑکوں کا بہت برا حال ہے۔ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جگہ جگہ پانی کی وجہ سے بائیک پرآنےجانے والوں کو بہت مسائل ہیں۔

مصروف سڑک پر پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کیلئےٹوٹی پھوٹی  سڑک پر سفر کرنا چیلنج بن گیا ہے۔ شہری حکومت کو  صورتحال کا ذمہ دار  قرار دیتے ہیں۔

طوفانی بارشوں کا سلسلہ تو تھم  گیا لیکن   شہر کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ پریشان حال شہری کہتے ہیں آخر اس  طرح کے  مسائل کا مستقل اور دیرپا حل   کب نکالا جائے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے بہت اچھے حالات تھے سب کچھ صیح چل رہاتھا لیکن یہ جو حکمران آکر بیٹھے ہیں، انہوں نے صرف پیسہ کمایا ہے۔


متعلقہ خبریں