خیبرپختونخوا: آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان


پشاور: خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات محکمہ موسمیات کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو دوبارہ کھول دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور مردان میں گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس ضمن میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو ییشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

کے پی: بارش اور طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بھیجے جانے والے مراسلے میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث صوبے کے حساس بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا شروع ہونے والا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعہ کے دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کا اس سلسلے میں واضح طور پر کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔

بارشوں کے پیش نظر سوات کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام الناس کی رہنمائی کے لیے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔


متعلقہ خبریں