خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل: سابق وزیر شہرام ترکئی کی واپسی

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل: سابق وزیر شہرام ترکئی کی واپسی کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی صوبائی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ ہم نیوز نے اس کی اطلاع سات جولائی 2020 کو دے دی تھی۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر ہم نیوز کی خبر درست ثابت ہوئی ہے۔

شہرام خان ترکئی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی متوقع

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ شہرام ترکئی کل صبح وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہرام ترکئی کے ساتھ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے انور زیب خان کو بھی کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے صوبائی وزرا سے کل صبح گورنر خیبر پختونخوا 12 بجے حلف لیں گے۔

’’ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘‘۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کا حصہ بننے والے دونوں وزرا کے قلمدانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین صوبائی وزرا عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان کو ایک ساتھ خیبرپختونخوا کابینہ سے علیحدہ کیا گیا تھا۔

دو سابق صوبائی وزرا عاطف خان اور شکیل خان ایک عرصے کے بعد جب چند روز قبل کے پی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تھے تو ان کا اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا تھا۔

صوبائی اسمبلی کے ایوان میں دونوں سابق صوبائی وزرا کی نشستیں تبدیل کردی گئی تھیں۔ دلچسپ بات ہے کہ اس وقت ان کے ساتھ سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی نہیں تھے۔

عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ

عاطف خان اور شکیل خان کی ایوان میں آمد پر پی پی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے یہ مصرعہ بھی پڑھا تھا کہ ’بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘۔


متعلقہ خبریں