کے الیکٹرک، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ

وفاق کا کےالیکٹرک کو400میگا واٹ اضافی بجلی دینےکافیصلہ

کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہم نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے  چیف سیکریٹری سندھ اورصوبائی حکومت کو باقاعدہ خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی صورت میں کے الیکٹرک بجلی منقطع کرنے کا حق رکھتا ہے.

آدھے کراچی میں بجلی بند ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ مسترد: سپریم کورٹ

ترجمان کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے 30 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنے ہیں۔

ہم نیوز کو ترجمان نے بتایا ہے کہ فروری 2020 کے بعد سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ماہانہ بل کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 18مئی 2016 کے عدالتی حکم نامے کے مطابق حکومت سندھ واٹر بورڈ کے ماہانہ بلوں کی ادائیگی کرنے کی پابند ہے۔

کراچی ضرورت سے آدھے پانی پر زندہ رہنے کو مجبور

ہم نیوز کا کہنا ہے کہ ترجمان کے الیکٹرک نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس معاملے کو اگر فوری طور پرحل نہ کیا گیا تو کے الیکٹرک قانون کے مطابق کارروائی کا حق رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں