کورونا وائرس: دنیا میں2 کروڑ61 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 67 ہزار 374 اموات ہوئیں۔ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 62 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 89 ہزار 964 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ  ایک ہزار سے زائد ہوگئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار899 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 38 لاکھ 53 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 67 ہزار 486 ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 5 ہزار افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 414 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی چھ لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار259 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 348 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 389 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65 ہزار 816 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ81 لاکھ84 لاکھ42ہزار175صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ67ہزار590 ہے۔

کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں