وزیر خارجہ کی فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن طاقت سے آتا تو 41 سال کا عرصہ کم نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں، شائع کردہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سفیر کے ذریعے اپنے جذبات، حکومت فرانس تک پہنچا دیے ہیں اور حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا، نسل پرستی کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں معاملے کی نشاندہی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رحجانات کو کیسے روکا جائے، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید کرتے ہیں عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کرے گی۔


متعلقہ خبریں