پشاور کا قدیم مندر تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قدیم مندر کالی باڑی کی تزئین و آرائش کے بعد اسے ہندو برادری کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

بحالی کے کام کے دوران چھتوں اور دیوار سمیت بالکونی کی مرمت کی گئی جب کہ مندر کے گنبد پر مخصوص نشان بھی  آویزاں کیا گیا ہے۔

سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہندو برادری کو مذہبی آزادی کا احساس دلانا ہے۔

محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے قدیم مندر کی بحالی اور تزئین و آرائش پر 33 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔

مندر کو آرائش کے بعد کھولے جانے پر ہندو برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مندر میں پوجا کی اور بھجن گائے گئے۔ افتتاحی تقریب میں ہندو برادری نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دُعائیں کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

قیام پاکستان سے قبل کا تعمیر شدہ یہ مندر انتہائی خستہ حالی کا شکار تھا۔ جس کی چھتیں اور چار دیواری بڑی حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی تھیں۔

مندر کے نگراں رام لال ہیں جو گزشتہ 35 برس سے اپنے خاندان کے ساتھ کالی باڑی مندر میں رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں