کراچی: کیماڑی آئل ٹرمینل آتشزدگی میں جھلسنے والے دو افراد جاں بحق


کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کیماڑی میں آتشزدگی سے جھلسنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جھلس کر زخمی ہونے والے تین افراد کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔  سندھ رینجرز کے مطابق آگ پیٹرول  کے یونٹ پر لگی۔

اس سے قبل ترجمان سندھ رینجرز نے کہا تھا کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر  بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق  آگ لگنے کے بعد سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو کارڈن آف کر لیا۔  

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے  واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیا ں طلب کر لی تھیں۔


متعلقہ خبریں