آئین کے مطابق سپریم کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں، چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق سپریم کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام کے ارتقا کی اپنی تاریخ ہے۔ آئین کا آرٹیکل 175عدالتی نظام کا احاطہ کرتا ہے۔عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کو وفاقی اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار بھی ہے۔ سپریم کورٹ کو بنیادی حقوق کی عملداری سے متعلق آئینی درخواستوں پر سماعت کااختیار ہے۔ سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

 


متعلقہ خبریں