حافظ آباد: مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 شدید زخمی

1122

حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے نواحی علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث ژوب میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں