رہبر کمیٹی اجلاس: چھوٹی جماعتیں ن لیگ، پیپلزپارٹی کے کردار پر سخت برہم


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی رہنماوَں کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق چھوٹی جماعتوں کے نمائندوں نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کردار پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثنمان کاکڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے پہلے بھی اپوزیشن کی پیٹھ میں چھراگھونپا۔ آزادی مارچ ہو یا قانون سازی، دونوں جماعتوں نے حکومت کوسپورٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق چھوٹی جماعتوں کے نمائندوں نے موقف اختیار کیا کہ کیا گارنٹی ہے کہ دونوں جماعتیں اس باراپوزیشن کودھوکہ نہیں دیں گی؟۔

زرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ کے رہنماوَں نے موقف اختیار کیا کہ کیا مولانا نے آزادی مارچ ہم سے پوچھ کرکیاتھا؟ اپوزیشن جومشترکہ فیصلہ کرےگی اس کےساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کراچی کے مسائل پر صرف بیانات سے کام لیا، شہبازشریف

زرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ چھوٹی جماعتوں کو رام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔ حالات کےپیش نظراےپی سی میں مزیدتاخیرنہیں کرسکتے۔

اکرم درانی نے کہا کہ مارشل لاکے دور میں بھی ایسے حالات نہیں تھے۔ احتساب نہیں صرف اپوزیشن کوتنگ کیاجارہاہے۔ یہ منتخب نہیں سلیکٹڈحکومت ہے۔ حکومت کو ایک دن بھی دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

انہوں نے اے پی سی کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان ہاوَس تبدیلی یا کچھ اور طریقہ کار اے پی سی میں طے ہوگا۔

پیپلز پارٹی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے۔ اپوزیشن پاکستان کے عوام کی نمائندہ ہے۔ اپوزیشن کو تمام مسائل کا ادراک ہے۔ کوئی محبت وطن پاکستان کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتا۔ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو۔ اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈے کی نفی ہونی چاہیے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتےہیں۔ کراچی میں بارش کے باعث بدترین صورتحال دیکھنے کو ملی۔


متعلقہ خبریں