شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی جوان شہید


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی جوان شہید جب کہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بارودی سرنگ شاگا نشپا روڈ پرنصب کر رکھی تھی، سیکیورٹی فورسز کا دستہ سڑک کی تعمیر پر کام  کرنے والے کارکنوں کی حفاظت پر معمور تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد شہید کی عمر 23 سال تھی اور ان کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہترین کارکردگی کی وجہ سےناصرحسین کی پی ایم اے میں دوران تربیت آسٹرلیا کیلئے سلیکشن ہوئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد رائل ملٹری کالج آسٹریلیا سے گریجوایٹ تھے۔ آسٹریلیا کی رائل اکیڈمی میں ناصرحسین خالد کو بہترین کیڈٹ قرار دیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے نائیک محمد عمران کا تعلق فیصل آباد اور سپاہی عثمان اختر کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔


متعلقہ خبریں