کیماڑی آئل انسٹالیشن میں آگ لگنے کا واقعہ: تحقیقات ٹیم تشکیل


کراچی:  کیماڑی آئل انسٹالیشن میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے کیلے کمشنر کراچی نے تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کراچی ون انکوائری آفیسر مقرر کیے گئے ہیں۔ کمیشن واقعے کے اسباب اور ذمہ داری کا تعین کرے گا۔ معلوم کیا جائے گا کہ سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل کیاگیاہےیا نہیں؟

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم انکوائری کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی سندھ میں آگ اور خون کا کھیل شروع کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

پولیس کے مطابق کیماڑی میں آتشزدگی سے جھلسنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جھلس کر زخمی ہونے والے تین افراد کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔  سندھ رینجرز کے مطابق آگ پیٹرول  کے یونٹ پر لگی تھی۔

اس سے قبل ترجمان سندھ رینجرز نے کہا تھا کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر  بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق  آگ لگنے کے بعد سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو کارڈن آف کر لیا۔  

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے  واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیا ں طلب کر لی تھیں۔


متعلقہ خبریں