’ وزیر اعظم  ہفتے کو کراچی میں ایک ہزار ارب کے  پیکج کا اعلان کریں گے‘



اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نجیب ہارون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  ہفتے کو کراچی میں ایک ہزار ارب کے  پیکج کا اعلان کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہزار ارب روپے تین سال میں خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ مختلف ذرائع سے یہ فنڈز مہیا کئے جائیں گے جس میں سپریم کورٹ کے فنڈز، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، عالمی ادارے اور ترقیاتی پروگرام بھی شامل ہو گا۔

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بااختیار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے، وزیراعظم

پروگرام میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک ہزار ارب کہاں سے لائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ اس پیکج کا کہیں ایک سو  باسٹھ ارب والے پیکج جیسا حال نہ ہو۔ بجٹ میں پیسے ہوں گے ہی نہیں تو استعمال کہاں ہوں گے؟؟

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ان منصوبوں پر دستخط ہی نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں