کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا کی نئی قسم، نیوزی لینڈ میں بھی سفری پابندیاں عائد

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 65 لاکھ آٹھ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 73 ہزار 789 اموات ہوئیں۔

دنیا میں اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 828 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 69 لاکھ 44 ہزار 209 ہے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 91 ہزار 60 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 46 ہزار سے زائد اورایک لاکھ 24 ہزار سے 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 39 لاکھ 40 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار 598 ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 649 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی چھ لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار405 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 618 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 563ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 66 ہزار 329 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں