ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے تاہم سندھ میں موسم خشک رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی اور کراچی میں بارش متوقع ہے۔ بلوچستان میں اکثر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن ضلع لسبیلہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ دیر، سوات، ما لاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان اورمردان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ ہری پور، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں مزید 2 دن جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں بادل برسیں گے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی۔  سب سے زیادہ بارش کالام میں انتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں