ٹریفک سارجنٹ قتل کیس: سابق رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی بری


کوئٹہ:مقامی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی کو بری کردیا۔

ماڈل کورٹ کوئٹہ نے پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

خیال رہے کہ جون 2017 میں مجید اچکزئی نے کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر حاجی عطا محمد کو مبینہ طور پر اپنی گاڑی تلے روند ڈالا تھا۔ حادثے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ 

پولیس نے مجید اچکزئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقامی عدالت نے انہیں جیل کی سزا بھی سنائی تھی۔  عبدالمجید اچکزئی کو جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں