پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت سے منسلک مسجد کا افتتاح


لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت سے منسلک مسجد کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بڑی خوشی کا موقع ہے، اللہ کے گھر کا سنگ بنیاد رکھا اور اب افتتاح بھی کیا۔

صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت سے منسلک مسجد کا تئیس سال بعد افتتاح کردیا گیا۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر، صوبائی وزراء سمیت ارکان اسمبلی نے نئی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

مزید پڑھیں:

چودھری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متعدد ارکان نے مسجد کی تعمیر کیلئے رقم دی۔ جو بہت سال پہلے سوچا اس پر عمل ہوا۔ جس طرح مسجد تعمیر کو جلد کیا اس طرح پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ تین نومبر تک مکمل ہوجائے گی۔

حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا نیکی کے کام میں سب اکٹھے ہیں۔ اللہ کے نام کیلئے سب یک جان ہیں۔ اسمبلی کے فلور عوامی ایشوز پر سب ایک پلیٹ فارم ہونا چاہئے۔۔

فیصل مسجد کے طرز پر تعمیر ہونیوالی مسجد میں پانچ سو سے زائد افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔


متعلقہ خبریں